نامعلوم افراد کی فائرنگ شہری کو شدید زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا۔ تھانہ ساندل بار کے علاقے شہباز پور میں سیفی نامی شہری بازار جا رہا تھا کہ۔۔۔
اچانک نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک گولی اس کے بائیں گھٹنے پر لگی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔