کمالیہ :چوری کی وارداتیں، شہری نقدی و قیمتی اشیاءسے محروم

کمالیہ :چوری کی وارداتیں، شہری نقدی و قیمتی اشیاءسے محروم

کمالیہ ،جکھڑ (نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر )کمالیہ میں چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی جانوروں سے محروم ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ بلال گنج میں محمد ذیشان کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اوروہاں سے ہزاروں روپے نقدی، طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔محلہ حسین شاہ کے رہائشی محمد ابوبکر کے گھر سے بھی لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں مالیتی طلائی زیورات چوری کر لئے گئے ۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ پریم ستی موضع بھاگوآنہ میں پیش آیا جہاں افتخار حسین کے احاطہ مویشیاں میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد گھس گئے اور وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر کے فرار ہو گئے ، متعلقہ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں