گوجرہ :نشہ میں دھت اوباش کی خا تو ن سے زیادتی کی کوشش

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )نشہ میں دھت اوباش کی گھر میں گھس کر خا تو ن سے زیادتی کی کوشش، بچو ں کو تشدد کا نشا نہ بنادیا ۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 354 ج ۔ب کے رہائشی محمد عمرا ن نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ وہ گھر سے باہر تھا اسکی عدم موجودگی میں گاؤں کا رہائشی طارق نشہ میں دھت ہوکر اس کے گھر دا خل ہو گیا اور اسکی اہلیہ سے زیادتی کی کو شش کرنے لگا ،اس دوران بچو ں نے شور مچایا تو ملزم نے بچو ں کوبھی شدید تشدد کا نشا نہ بنادیا ،لوگو ں کے جمع ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروئی شروع کر دی ہے ۔