موٹر سائیکل سوار ملزمان کامبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پرتشدد

 موٹر سائیکل سوار ملزمان کامبینہ  طور پر پولیس اہلکاروں پرتشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاشی لینے پر مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے قائد اعظم پارک میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روک کر مبینہ طور پر ان کی تلاشی لی تو اس دوران ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر پولیس سے مزاحمت شروع کردی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں