چنیوٹ:4رکنی چور گینگ گرفتار،لاکھوں مالیتی مال مسروقہ برآمد

چنیوٹ:4رکنی چور گینگ گرفتار،لاکھوں مالیتی مال مسروقہ برآمد

چنیوٹ،بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر وسیم سجاد،اے ایس آئی محمد اشرف نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب چور گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار گینگ کے قبضہ سے 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا ،مال مسروقہ میں مویشی،نقدی،سولر انورٹراور دیگر سامان شامل ہے ۔گرفتار چور گینگ ملزمان تھانہ کوٹ وساوا پولیس کو مختلف آٹھ مقدمات میں مطلوب تھے ، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ،اہم انکشافات متوقع ہیں۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ہیومن ریسورس،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے ۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کا قیام،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،آپ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا 15پر اطلاع دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں