جڑانوالہ :موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے شہری کو دن دیہاڑے لوٹ لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے شہری کوموبائل اور نقدی سے محروم کر دیا ،دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پرعلاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود حیدر گارڈن کیفے کے پاس دن دیہاڑے شہری ادریس سے موٹر سائیکل سوارڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل اور ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ لی، وقوعہ کے بعد ملزمان آسانی سے فرارہو گئے ۔ شہریوں کے مطابق علاقہ میں پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔