شورکوٹ:موٹرسائیکلوں میں تصام، 2افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )تیزرفتار موٹرسائیکلوں کا آپس میں تصام، 15سالہ لڑکے سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈ پر ششماہی پل پر 2موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 58 سالہ عبدالعزیز اور 15 سالہ محمد فرحان زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کردونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔