چناب نگر:2قادیانیوں کاقبول اسلام

چناب نگر(نامہ نگار)2قادیانیوں نے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیااور ختم نبوت پر ایمان لے آئے۔
خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ نصرت آباد چناب نگر میں دارالفضل چناب نگر کے رہائشی 40سالہ احمد حسن اور احمد نگر کے رہائشی عمران بٹ نے چیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان مولانا قاری محمد رفیق نفیسی کے ہاتھ پر بیعت کرلی اور نبی کریم ؐکی غلامی میں آگئے ، اس موقع پر فضا تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، نومسلمین کے ثابت قدم رہنے ملکی سالمیت و ترقی استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعاکی گئی، شرکاء نے نومسلمین کو قبول اسلام پر مبارک باد دی۔