جڑانوالہ :عید قربان کے موقع پر شاندار اور منفرد صفائی کا انعقاد

جڑانوالہ :عید قربان کے موقع پر شاندار اور منفرد صفائی کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عید قربان کے موقع پر شاندار اور منفرد صفائی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں نے مشترکہ طور پر عید کے موقع پر شہر کی صفائی کے نظام کو مثالی بنانے کا عزم کیا تھا، صفائی کے عملہ نے دن رات ایک کر کے نہ صرف قربانی کی باقیات اور دیگر آلائشوں کو فوری طور پر اٹھایا بلکہ شہر کی مرکزی سڑکوں کودھویا۔ اس اقدام سے نہ صرف گرد و غبار کا خاتمہ ہوا بلکہ پورے علاقے میں خوشبو بھی پھیل گئی ۔ شہریوں نے ان گمنام ہیروزکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ صحت عامہ کے تحفظ میں بھی مدد ملتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی مہم جاری رہے گی اور شہر کو ہر صورت صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں