فلسطینیوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی:قاری شبیر عثمانی

 فلسطینیوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی:قاری شبیر عثمانی

چناب نگر (نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ چناب نگر پاکستان کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ۔۔۔

 فلسطین پر صیہونی یلغار نے امت مسلمہ کے دلوں کو چھلنی کر دیا ،ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی،کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کے جذبہ حریت و بہا دری کو سلام پیش کرتے ہیں،اسرائیل کی جارحیت کو روکنا اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی کفر کی قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کر نے کی ناپاک کوششیں کرتے ہیں جو دراصل پاکستان میں امن کی کسی صورت خواہاں نہیں اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پو ری دنیا کے مسلمان آج ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ، او آئی سی اور بین الا قوامی ادارے خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں، ان کو برما، کشمیر،فلسطین، بوسنیا، عراق،افغانستان میں مسلمانوں پر مظالم نظر نہیں آتے بلکہ وہ یہود و ہنود کی حمایت میں ایک ہو چکے ہیں ۔مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی بجائے امت کو توحید و ختم نبوت اور اسوہ صحابہ کرام پر عمل کر ناچاہئے ، ہمیں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا، امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو اپنے فروعی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہو ئے من حیث القوم آگے بڑھنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں