تین روزہ گرینڈ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا:ذیشان لبھا

 تین روزہ گرینڈ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا:ذیشان لبھا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ عید ا لاضحی کے موقع پرضلع بھر میں تین روزہ گرینڈ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔۔۔

جس کے دوران ویسٹ مینجمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور بھرپور انداز سے صفائی آپریشن کو یقینی بنایا گیا، میڈیا بریفنگ میں انہوں نے مزید بتایا کہ عید کے تین دنوں کے دوران ضلع بھر سے مجموعی طور پر 5455 ٹن آلائشیں اور قربانی کے جانوروں کا فضلہ اٹھا کر تلف کیا گیا، تحصیل ٹوبہ سے 1999 ٹن، گوجرہ سے 1546 ٹن، کمالیہ سے 896 ٹن اور پیرمحل سے 1014 ٹن ویسٹ کو تلف کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہریوں کی جانب سے موصول 850 شکایات کا بروقت ازالہ بھی کیا گیا جن میں گوجرہ سے 327، ٹوبہ سے 270، کمالیہ سے 149 اور پیرمحل سے 104 شکایات شامل تھیں۔انہوں نے بتایا کہ صفائی کے بعد تمام کلیکشن پوائنٹس کو دھو کر چونا، فرنائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ تمام ڈمپنگ پوائنٹس پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلی پنجاب کے وژن ‘‘صاف ستھرا پنجاب’’ پر عملدرآمد کرتے ہوئے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں