ٹو بہ:چیف آفیسر سمیت مختلف اسامیاں خالی ، انتظامی امور متاثر

ٹو بہ:چیف آفیسر سمیت مختلف اسامیاں خالی ، انتظامی امور متاثر

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )میونسپل کمیٹی ٹو بہ ٹیک سنگھ میں چیف آفیسر سمیت مختلف سر کاری افسران کی متعدداہم اسامیاں خالی ہو نے سے انتظامی امور متاثر ہو نے کے۔۔۔

 ساتھ ساتھ لوگوں کو مسائل کے حل کے سلسلہ میں شدیددشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق8ماہ قبل چیف آفیسر پیام غنی کے تبادلہ کے بعد چیف آفیسر ضلع کو نسل انور بیگ کو سی او میونسپل کمیٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے ،اسی طرح میونسپل آفیسر فنانس ، میونسپل آفیسرانفرا سٹریکچر اینڈ سروسز،میونسپل آفیسر پلاننگ ،اسسٹنٹ میونسپل آفیسر سروسز سمیت دیگر اہم آسامیاں خالی چلی آرہی ہیں ، میونسپل آفیسر پلاننگ کا اضافی چارج ضلع کو نسل میں تعینات شیخ شعیب کو دیا گیا ہے ، جبکہ میونسپل آفیسر فنانس کا اضافی چارج ضلع  کونسل میں تعینات رئوف گجر کو دیا گیا ہے ، جس کے نتیجہ میں نہ صرف میونسپل کمیٹی میں محکمانہ طور پر انتظامی امور متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ،بلکہ عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے ،اور لوگ شکایات لیکر دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ خالی اسامیوں پر فوری افسروں کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں ،تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا مثبت طور پر ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں