گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔۔۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ منیر آباد میں عمیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا دروازہ مبینہ طور پر غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملز موں نے گھر میں داخل ہو کر الماریوں کے تالے توڑ کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرلی۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔