کمالیہ:اوور لوڈنگ پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے 2ڈرائیور زکیخلاف مقدمات

کمالیہ:اوور لوڈنگ پر ٹریکٹر ٹرالیوں  کے 2ڈرائیور زکیخلاف مقدمات

کمالیہ(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)اوور لوڈنگ اور تیز رفتار ی پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے 2ڈرائیور زکے خلاف مقدمات درج۔۔۔

تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں ٹریفک وارڈن محمد احسان نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیو ر حضرت خان کے خلاف ٹریکٹر ٹرالی کو اوور لوڈ کرکے انتہائی تیز رفتار ی سے چلانے پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔دوسرے واقعہ میں انچارج ٹریفک احمد کریم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت نذیر کے خلاف تیز رفتار ی اور لاپرواہی سے ٹرالی ٹریکٹر چلانے پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں