جھنگ :تلخ کلامی کے باعث دوگروپوں میں جھگڑا،2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی

جھنگ :تلخ کلامی کے باعث دوگروپوں  میں جھگڑا،2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ میں معمولی تلخ کلامی کے باعث دوگروپوں میں جھگڑا،2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ گوجرہ روڈ بیگ کالونی میں معمولی تلخ کلامی کے باعث دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن نئی آبادی گوجرہ روڈ کے رہائشی 4 افراد65 سالہنور احمد ،31 سالہ عشرت زوجہ وسیم ، 30 سالہکوثر بی بی زوجہ نذر عباس اور 30 سالہعمران ولد نور احمد زخمی ہو گئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں