گوجرہ:ایک اور شہری کی موٹر سا ئیکل چوری، مقدمہ درج
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )موٹر سا ئیکل چورو ں نے ایک اور شہری کی موٹر سا ئیکل چوری کرلی۔۔۔
معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 424 ج ب کا رہائشی سرفراز مسیح اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر مہدی محلہ میں واقع موبا ئل فرنچائز پر آ یااور اپنی موٹر سا ئیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا،اس دوران نامعلوم افراد اس کی موٹرسا ئیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ واضع رہے آئے روز موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔