گوجرہ :مقدمہ قتل کا فیصلہ،1مجرم کو سزائے موت کا حکم
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ عباس رسول وڑائچ نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے۔۔۔
جرم ثابت ہو نے پر مجرم کو سزائے موت اور 8 لاکھ روپے معاوضہ کی سزاسنادی، 2 ملزمان کوشک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیاگیا۔استغاثہ کے مطابق 13سال قبل چک نمبر423ج ب کے شفقت عباس ،عامر سجاداورمحمد الیاس نے احاطہ کے تنازع پر فائرنگ کر کے بہادر علی کوقتل کر دیاتھااور ملزمان موقع سے فرارہو گئے تھے ۔مقتول کے بھائی محمد ریاض کی مدعیت میں تھانہ صدر گوجرہ نے مقدمہ درج کیا اورملزمان میں سے شفقت عباس کو بھی دو سال قبل گرفتار کر کے مقدمہ کا چالان عدالت پیش کر دیا تھا، فاضل جج نے سماعت مکمل ہونے پر شفقت عباس کو سزائے موت ،8 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا سنا دی جبکہ دیگر 2 ملزمان کوشک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔مجرم شفقت عباس کو عدم ادائیگی معاوضہ پر 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی،مدعی مقدمہ کی طر ف سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹررانا طاہر عزیز پیش ہو ئے تھے ۔