کھرڑیانوالہ :ایس پی سرکل جڑانوالہ کی امن کمیٹی اور تاجروں سے میٹنگ

کھرڑیانوالہ :ایس پی سرکل جڑانوالہ  کی امن کمیٹی اور تاجروں سے میٹنگ

کھرڑیانوالہ(نمائند ہ دنیا )ایس پی سرکل جڑانوالہ بختیار احمد اور ایس ایچ اوتھانہ کھرڑیانولہ امتیاز گوندل کی محرم الحرام میں امن اومان برقراررکھنے کے۔۔۔

 حوالے سے انجمن تاجران اورامن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ ۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران ذوالفقار احمد بھٹی،رانامحمد عظیم ،ملک بلال ، میاں عمران ، میاں راشد سلیم ،نزاکت قریشی ،اﷲرکھا،سید عامر علی اوردیگر موجود تھے ۔ بختیار احمد نے شرکاءسے گفتگو میں کہاکہ امن کمیٹی اورانجمن تاجران کے ممبران محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے پولیس سے تعاون کریں ،امن وامان برقراررکھنے کیلئے لائحہ عمل تیارکر لیا گیا ہے ، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں