7 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچے مسمار

7 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچے مسمار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، تجاوزات اور ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔۔۔

 اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیموں نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 45 کارروائیوں میں سات غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار، ناجائز تعمیرات پر 28 پلاٹس کو سیل اور 10 علاقوں میں پختہ تجاوزات کا صفایا کر دیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیمیں قانون کی عملداری چیک کرنے کے لئے فیلڈ میں سرگرم عمل رہیں اور ماہ مئی کے دوران ستیانہ روڈ، جڑانوالہ روڈ اور سرگودھا روڈ پر سات غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی، موقع پر موجود ان کے دفاتر کو سیل اور سیوریج، چار دیواریوں، سڑکوں و دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں