عوامی شکایات پر اے سی جڑانوالہ کا چک 240 کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ رنگزیب گورائیہ کا نواحی گاوُں چک 240 گ ب کا دورہ۔۔۔
علاقے میں گندگی کے ڈھیروں پر شدید ناراضگی کا اظہار، متعلقہ عملہ کو فوری طور پر گندگی کے ڈھیر اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے 240 گ ب کا وزٹ کیا اس موقع پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ستھرا پنجاب کے افسران کے ساتھ شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ 240گ ب میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گندی کے ڈھیروں کو فوری اٹھایا جائے ، ماحول کو صاف رکھنے کے لیے اقدامات عمل میں لائے جائیں، ستھرا پنجاب کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔