کمالیہ:سوشل میڈیا پر مقدس ہستی کی شان میں گستاخی ،مقدمہ درج
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )سوشل میڈیا پر مقدس ہستی کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ۔
محمد شفیق سردار نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزم نے فیس بک پر مقدس ہستی کی شان میں گستاخانہ تبصرہ کیا ہے جو ناقابل برداشت اور مجرمانہ فعل ہے ،پولیس نے درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔