انسداد ڈینگی ڈے ، پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی آگاہی سرگرمیاں

 انسداد ڈینگی ڈے ، پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی آگاہی سرگرمیاں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عالمی انسداد ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں نعیم کی سربراہی میں مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا گیا۔

میاں نعیم نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی خطرناک مگر قابلِ تدارک مرض ہے ، جس سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر کے ذریعے ممکن ہے ۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اگر کہیں ڈینگی کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کریں۔دریں اثناءڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا،جس کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے کی جبکہ ڈی ایچ او کاشف ندیم، فوکل پرسن ڈینگی ٹیم ماجد علی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر رحمان علی اور محمد عثمان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف ندیم نے ڈینگی بخار کی علامات، اس سے بچاؤ کی تدابیر اور مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں