سیکنڈری سکول 202گٹی میں سائیکلنگ ٹریک کاافتتاح

 سیکنڈری سکول 202گٹی میں سائیکلنگ ٹریک کاافتتاح

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول 202گٹی فیصل آباد میں اقراء اسلامیہ سائیکلنگ اکیڈمی کیلئے سیکرٹری ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن حاجی غلام رسول انصاری کی فنڈنگ سے سائیکلنگ ٹریک اور کمرے کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔۔۔

 تقریب سے حاجی غلام رسول انصاری ،سکول پرنسپل ڈاکٹر شوکت علی طاہر اور صدر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد خادم حسین کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں نوجوان نسل کیلئے اس طرح کی کھیلوں کیلئے میدان آباد کرنا خوش آئند بات ہے ۔تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسرسید منظر فرید شاہ ، عبدلرحمن ، خالد محمود اطہر ، علی احمد ظفر ،عرفان عسکری، محمد ظفر نمبر دار، میاں امجد، رانا راشد علی، حاجی محمد صدیق، آفاق غنی، نشاء خالد سائیکلنگ کوچ، علی اکبر ، محمد حسنین، محمد آصف کرکٹ کوچ، کاشف علی ہاکی کوچ، علی حسن، ڈاکٹر شفیق، کامران، اقراء ناز نیشنل چیمپئن نے خصوصی شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر مہمان گرامی نے اپنے ہاتھوں سے اینٹیں رکھ کے کمرہ کی بنیاد رکھی ،شرکائے تقریب نے ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں