پیرمحل: 7 وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم

پیرمحل: 7 وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم

پیرمحل (نمائندہ دنیا )چوری کی 7 وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کریانہ بازار پیرمحل میں شہزا داحمد ولد محمد اشرف کی جیولری کی دکان سے نامعلوم چو رخواتین طلائی زیورات کوکے والا ڈبہ مالیت ساڑھے دس لاکھ روپے چوری کرکے لے گئیں ۔علاوہ ازیں نامعلوم افراد نے چک نمبر321گ ب کے رہائشی نیک محمد ولد فلک شیر کی دکان سے موبائل فو ن، نقدی، سگریٹ ساما ن کل مالیت 63ہزار روپے ،تحصیل ہسپتال پیرمحل میں حافظ ذیشان اختر کا ٹیب مالیت 40ہزا رروپے ، اقبال پارک کے باہر سے کچی کوٹھی کے رہائشی محمد عظیم سبحانی کا موٹرسائیکل ،خانجوان کے رہائشی امیر امجد کے گھر سے تین لاکھ 6ہزار روپے نقدی ، لوئر کالونی کے رہائشی ارسلان احمد کے گھر سے دس لاکھ روپے ،کمے شاہ کے رہائشی محمد ابوذر کے گھر سے موبائل فون چوری کر لیا گیا۔پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں