جڑانوالہ :مبینہ پولیس مقابلے ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 جڑانوالہ :مبینہ پولیس مقابلے ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پولیس سے مبینہ مقابلوں میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ چک نمبر 113 گ ب کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران درجنوں مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ڈاکو مظہر علی ولد اعظم سکنہ 216 ر۔ب زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جسے منتقل کیا گیا۔دوسری طرف سی سی ڈی جڑانوالہ ڈویژن کے انچارج فاروق ناظر کی زیر قیادت پولیس ٹیم سے 30 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ڈاکو توقیر ناصر اور اس کے ساتھیوں کا مقابلہ ہو گیا تاہم اس دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، بعدازاں پولیس نے سرچ آپریشن کے د وران زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں