سمندری :پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،چکن سستا ہو گیا

سمندری (نمائندہ دنیا )سمندری اور گردو نواح میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سمندری میں سبزی فروش فی کلو لہسن 350 روپے ، ادرک 700 روپے ، سبز مرچ 180 روپے اور چائنیز لیموں 900 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، اسی طرح پھول گوبھی 180 ، بھنڈی 100 اور شملہ مرچ 250 روپے فی کلو تک پہنچ چکی۔ادھر کیلا درجہ اول 230 روپے ، آڑو 320 ، آم 350، گرما 150 اور خربوزہ 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 66 روپے فی کلو کی بڑی کمی ہوگئی ، صافی برائلر گوشت 480 روپے فی کلوتک فروخت ہو رہا ہے ۔