جھنگ:قائم مقام ڈی سی، ڈی پی او کامختلف علاقوں کا دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائم مقام ڈپٹی کمشنرجھنگ ڈاکٹر امتیاز محسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے جھنگ سٹی کا دورہ کیا۔
انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے جھنگ سٹی میں جلوسوں کے روٹس پر پیشگی انتظامات سمیت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے موقع پر جلسوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام سے متعلق حکومتی ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالہ سے منظم حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران قانون اورضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہرممکن یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام مجالس کی سیکورٹی اور مرکزی جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمہ،صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت کے کام کو جلد از جلد مکمل کروایا جا رہا ہے ۔ اس حوالہ سے وہ تمام جلوسوں کے روٹس کا موقع پر معائنہ کر رہے ہیں۔