جڑانوالہ :اسسٹنٹ کمشنر کا صفائی کے جائزہ کیلئے شہرکا دورہ

 جڑانوالہ :اسسٹنٹ کمشنر کا صفائی کے جائزہ کیلئے شہرکا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ کاستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے مختلف مقامات کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمدکیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہمراہ اسلام پورہ کا دورہ کیا گلی محلوں میں جا کر صفائی کی صورتحال چیک کی انہوں نے ویسٹ ورکرز کے یونیفارم میں ڈیوٹی پر موجود ہونے کو چیک کیا اور متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اس دوران عوام میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے شعوری مہم پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شرکا نے کہا کہ فیلڈ وزٹ کا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کو مضبوط بنانا تھا، یہ سرگرمیاں صفائی مہم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں