محرم الحرام میں ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت :فیض رسول

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماہ محرم الحرام میں بین المسالک رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ،ہم سب کو اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔۔۔
محرم الحرام اصل میں حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت کرام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا مہینہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ قاضی فیض رسول رضوی نے مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار فیصل آباد میں تحریک اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام فروغ رواداری امت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر ، ایس پی لائلپور ٹاؤن رانا ناصر جاوید ، مولانا ریاض کھرل، مفتی محمد یونس رضوی ،پروفیسر محمد آصف رضا ،ڈاکٹر ممتاز حسین ،سید حسنین شیرازی ، مولانا ظہیر الاسلام ،پیر شاہد القادری ،صاحبزادہ محمد علی حیدر، قادری عاشق حسین رضوی کے علاوہ تمام مسالک کے جید علمائے کرام ،مشائخ عظام اور سول سوسائٹی سے وابستہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور اپنی شہری ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا اظہار کیا۔