چناب نگر : نامعلوم شخص کی لاش برآمد
چناب نگر(نامہ نگار )دریائے چناب کے کنارے سے نامعلوم عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے کنارے شاہ شرفن دربار کے قریب سے نامعلوم بزرگ شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ، پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ، آخری اطلاعات تک نامعلوم متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔