حالات سے دلبرداشتہ شہری کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 50 سالہ شہری کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش۔
تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ ایل سی ایم سکول کے قریب 50 سالہ اظہر نامی شہری نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرنے کی نیت سے نہر میں چھلانگ لگا دی جسے موقع پر موجود ریسکیو 1122 کے غوطہ خور جوانوں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے باحفاظت نہر سے باہر نکال لیا،مذکورہ شہری کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔