پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 31 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 31 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران کاروائیاں کرتے ہوئے 31 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

 تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرفیصل آباد پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 8 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے 1کلو 460گرام چرس، 80گرام آئس،1کلو 650گرام ہیروئن،200گرام افیون اور 117 لٹر شراب برآمد کرلی ۔دوسری طرف ناجائز اسلحہ رکھنے والے 23 ملزمان کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مجموعی طور پر 21 پسٹل، 01عدد223 بور ،01 رائفل 07ایم ایم و متعدد گولیاں برآمد کرلی گئیں، پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں