چناب نگر: انوار ختم نبوت ٹرسٹ کانومسلمین کے اعزاز میں ظہرانہ

چناب نگر(نامہ نگار )خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ نصرت آباد چناب نگر میں انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان کی طرف سے نومسلمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ظہرانہ کااہتمام کیاگیا۔
اس موقع پر چیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان مولانا قاری محمد رفیق نفیسی ،وائس چیئرمین محمد اویس رسول علوی ،مولانا صاحبزادہ شفیق الرحمن ، مولاناعتیق الرحمن ، ساجد فاروقی ودیگر نے کہا ہے کہ اے اﷲ فلسطین کی حفاظت فرما اور اسرائیل کو تباہ کر دے ،ہم پر رحم والامعاملہ فرما ،ہم خوش قسمت ہیں کہ اﷲ نے ہمیں حضور پاکؐ سے وابستگی نصیب فرمائی، انسانیت کی خدمت نبی کریم ؐکی سنت ہے ، انوار ختم نبوت ٹرسٹ کا مشن نومسلمین مستحقین کی کفالت کرنا ہے ، آخرمیں ملکی سالمیت و نومسلمین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔