پو لیس کا ایکشن ،ڈکیت گینگ کا سرغنہ2 ساتھیوں سمیت گرفتار

 پو لیس کا ایکشن ،ڈکیت گینگ کا سرغنہ2 ساتھیوں سمیت گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 خطرناک ملز موں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر عابد جٹ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا ساجد محمود کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملز موں میں گینگ کا سرغنہ محسن اور اس کے دو ساتھی ذوالقرنین اور حسنین شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملز موں کے خلاف مختلف تھانوں میں درج 28 مقدمات کو ٹریس آؤٹ کر لیا گیا ہے ، جن میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10 موٹر سائیکلیں، سات لاکھ روپے نقد اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں