25 ویں سالانہ قومی امن و پیغام اتحاد بین المسلمین کانفرنس

 25 ویں سالانہ قومی امن و پیغام اتحاد بین المسلمین کانفرنس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)دھوبی گھاٹ گراونڈ میں 25 ویں سالانہ قومی امن و پیغام اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام شریک ہوئے اور بین المسالک ہم آہنگی کا پیغام دیا ۔کانفرنس میں ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی \'علامہ محمد ریاض کھرل، محبوب صاحبزادہ سید محمد ایوب شاہ \'پیر محمد مقصود مدنی\' مفتی مظفر اقبال\' علامہ غلام اللہ خاں\' علامہ عزیز الحسن اعوان\' مفتی محمدانس مدنی \'پیر محمدصدیق الرحمن و دیگرجملہ مکاتب فکر اکابرین مختلف تنظیمات کے سربراہ شریک ہوئے اور مشترکہ بیان میں کہا توڑنے والے سے جوڑنے والا افضل ہے دفاع وطن کیلئے متحد ہیں ہم سب پاکستان کے ٹھیکیدار نہیں چو کیدار ہیں ضابطہ اخلاق پر عمل ہو رہا ہے مقدسات کی تو ہین برد اشت نہیں ایسے شخص سے تمام مکاتب فکر برات کا اعلان کرتے ہیں سیدنا حضرت امام حسین کی تعلیمات مشعل راہ مینارہ نور رہتی دنیا تک انکی عظمت و شان کے ڈنکے بجتے رہیں گے لازوال داستان کربلا کے چرچے ہیں زمین و آسمانوں پر وطن عزیز کو دہشت گردی سے نجات اور دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی تحسین کرتے ہیں ورنہ حالات لیبیا و عراق سامنے ہیں سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر اور انکی پوری ٹیم و نظم نے بھارتی ٹھیکیداری کو یکسر ختم کیا اقوام عالم میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا جو ملک وقوم کیلئے نیک شگون ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں