بھوآنہ: 18سالہ لڑکی کپڑے دھوتے کنویں میں جا گر ی

بھوآنہ: 18سالہ لڑکی کپڑے  دھوتے کنویں میں جا گر ی

بھوآنہ (نمائندہ دنیا) 18سالہ لڑکی کپڑے دھوتے ہوئے کنویں میں جا گر ی ،ریسکیو 1122کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے اسے باہر نکال لیا۔

 تفصیلات کے مطابق چنیوٹ روڈ اڈا پٹھان کوٹ پربھوانہ کی رہائشی 18سالہ رابعہ زوجہ عمران ایک کنویں پر کپڑے دھور ہی تھی کہ وہ چکر آنے پر تقریباً 55 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی اور زخمی ہو گئی۔اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے کنویں سے باہر نکال لیا اورابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں