شورکوٹ میں دربار مائی باپ کے غسل کی تقریب کا انعقاد

شورکوٹ میں دربار مائی باپ کے غسل کی تقریب کا انعقاد

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ میں حضرت سلطان باہوؒ کے والدین کے مزارات‘‘دربار مائی باپ ’’کے غسل کی تقریب منعقد ہوئی۔

 جس میں سابق ضلع ناظم صاحبزادہ سلطان حمید،بیرسٹر صاحبزادہ امیرسلطان ایم این اے ،صاحبزادہ شہزاد سلطان،صاحبزادہ حبیب سلطان، صاحبزادہ ولی محمد سلطان،صاحبزادہ ابراہیم سلطان،ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر چودھری ریاض گجر، رائے ایاز اکبر،شہزاد علی ،عابد حسین بھٹی،منظور الحسن سیال بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور چادر چڑھائی گئی جبکہ تقریب کے شرکاء نے فاتحہ خوانی بھی کی۔ صاحبزادہ حمید سلطان اور صاحبزادہ محمد امیر سلطان نے کہا کہ حضرت سلطان باہوؒ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،10روزہ تقریبات کا سلسلہ آپؒ نے اپنی زندگی میں شروع کیا تھا یہ تقریبات شہدائے کربلا کی یاد میں منعقد کی جاتی ہیں ، 9 محرم الحرام کو دربار حضرت سلطان باہو کو غسل دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں