ماموں کانجن :سیوریج سسٹم بند راہگیروں کاگلی سے گزرنا محال
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کی نااہلی ،سیوریج سسٹم بند ہونے سے بلال سٹریٹ طارق کالونی کی گلی میں گندا پانی جمع، گزرنا محال ہو چکا۔
اس حوالے سے اہل علاقہ نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو تحریری شکایت بھی کی ہے ۔حاجی محمد اشرف جٹ، ماسٹر ناصر ، محمد عثمان، تسلیم شاہ، محمد ارشد، مزمل علی اور رضوان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ہمارے محلے کی سیوریج لائن بند ہونے سے گٹروں کا گندا پانی گلی میں بھر چکا ،گھروں سے نکلنا اور واپس جانا بھی مشکل ہو چکا،نوٹس لیا جائے ۔ دوسری طرف سینٹری انچارج کے مطابق مذکورہ گلی میں سرکاری سیوریج سسٹم نہیں،مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پائپ لائن ڈال رکھی ہے ۔