حکمران ٹولہ کچے اور پکے کے ڈاکوو¿ں کا سرپرست:ڈاکٹر اسامہ

 حکمران ٹولہ کچے اور پکے کے ڈاکوو¿ں کا سرپرست:ڈاکٹر اسامہ

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امےر ڈاکٹر اسامہ رضی خان نے کہا ہے کہ کچے اور پکے کے ڈاکو غریب عوام کو لوٹتے ہیں۔۔۔

فارم 47کی پیداوار نااہل حکمران ٹولہ کچے اور پکے کے ڈاکووؤں کا سرپرست ہے، حکمرانوں کی آ شیرباد کے بغیر یہ ڈاکو بھتہ وصول نہیں کرسکتے۔مرکز برہان مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چند دن قبل بھتہ نہ دینے کی وجہ سے گوجرہ میں دو ڈاکٹرز پر فائرنگ کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ پولےس فوری طور پر اصلی ملزمان کو گرفتار کرے اور اگر بھتہ مافیا کولگام نہ دی گئی تو پھر جماعت اسلامی ملک بھر پور احتجاج کرےگی ۔انہوں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ ظلم وجبر کارویہ اپنایا ہے،سالانہ 13فیصد زیر کاشت رقبہ میں کمی واقعی ہوئی ہے،کھاد، بیج، زرعی ادویات کسان کی قوت خرید سے باہر ہیں،فوری طور پر جماعت اسلامی ضلع بھر میں عوام کے مسائل کو حل کرنے لئے عوامی رابط کمیٹیاں بنائی جائیں گی تا کہ عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کرایا جاسکے ،اس موقع پر صوبائی امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری،ضلعی امےر ڈاکٹر عطا اللہ حمید ،صدر کسان بورڈ عبدالحق بھٹی،ارشد جاوید ایڈووکیٹ ودیگر ذمہ دار ن کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں