ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اساتذہ و محکمہ تعلیم کے افسران کی میٹنگ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی بھنڈر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ اور بہتری کے حوالہ سے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ و محکمہ تعلیم کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران کی طرف سے سکولوں میں جاری اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنے اساتذہ کی استعدادِ کار میں اضافے ، بہتر تعلیمی ماحول، والدین کے اعتماد میں اضافے سمیت دیگر تعلیمی اصلاحات کے نفاذکی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ہمیں بہتر معیار تعلیم کی فراہمی پر توجہ دینی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے دائرہ کار میں تمام سکولوں کی عمارتوں کا مکمل معائنہ کریں اور مسائل کو حل کرنے اور ان کی اصلاح کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سکولوں کا انفرا سٹرکچر اور تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔