ڈی سی کی زیر صدارت رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

 ڈی سی کی زیر صدارت رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)مون سون سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہو گئی۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمہ صحت سمیت پی ایچ اے ، واسا، ویسٹ مینجمنٹ، بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ چکے ہیں اس لئے روایتی انداز میں کام کرنے کے بجائے ہنگامی اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ جعلی یا غیر مصدقہ ڈینگی ڈیٹا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گااور تمام فوکل پرسنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیانتداری اور ذمہ داری سے اپنی رپورٹنگ مکمل کریں۔ڈینگی کنٹرول میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اداروں بشمول پی ایچ اے ، واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سخت احکامات دیئے گئے ہیں۔ پی ایچ اے پارکس اور گرین بیلٹس،واسا کو بارش کے بعد گلیوں اور سڑکوں سے فوری نکاسی آب یقینی بنانے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہائی رسک ایریاز میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں