آر پی او فیصل آباد کا دورہ جھنگ، کھلی کچہری کا انعقاد

 آر پی او فیصل آباد کا دورہ جھنگ، کھلی کچہری کا انعقاد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او )فیصل آباد ذیشان اصغر نے گزشتہ روز جھنگ کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات بھی جاری کر دیئے ۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی بھی کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ موجود تھے ۔آر پی او فیصل آباد نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی فارمل انسپکشن کی اور سروس ڈلیوری، ریکارڈ مینجمنٹ اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا بھی انعقاد ہوا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن، تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع جھنگ کی کرائم صورتحال اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آر پی او نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد پر پولیس افسران و جوانوں کی کوششوں کو سراہا اور نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں