کمالیہ :سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری خریداری سے قاصر
جکھڑ (سٹی رپورٹر )کمالیہ میں انتظامیہ کی لاپروہی، سبزیوں کی قیمتیں آ سمان سے باتیں کرنے لگیں۔
غریب شہری خریداری سے قاصر، نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہ کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے غریب شہری سبزیوں کی خریداری سے قاصر ہو چکے ہیں۔روزنامہ دنیا کے سروے کے مطابق شہر اور گردونواح میں اس وقت گھیا 350روپے کلو ، گوبھی 200روپے کلو ، بینگن 250روپے سے 300روپے ، آ لو نیا 140 روپے ، بھنڈی 160 روپے اور لیموں 400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ یاد رہے چند ہفتے قبل مذکورہ سبزیوں میں سے زیادہ تر 20سے 30روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام نوٹس لے کر خودساختہ مہنگائی پر کنٹرول کریں۔