گوجرہ :ڈاکو ؤ ں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بینک ملازم شدید زخمی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا) 2ڈاکو ؤ ں نے موٹر سائیکل سوار بینک ملازم کونہ رکنے پر فا ئرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔
معلو م ہوا ہے کہ چنیوٹ موڑ جھنگ کا رہائشی بنک ملازم فضل حسین موٹر سا ئیکل پر چک نمبر 280 ج ۔ب جا رہا تھا کہ چک نمبر 93 ج۔ ب کے قریب موٹر سا ئیکل سوار2 نامعلوم مسلح ڈا کو ؤ ں نے اسے مزاحمت کرنے پر فا ئرنگ کر کے شدید زخمی کردیا، ملزمان اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی اور موبا ئل چھین کر فرار ہو گئے ، زخمی کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا ۔ دریں اثناء چک نمبر 357 ج ۔ب کے رہائشی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور عابد علی کو گاؤ ں کے قریب تین موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ہزارو ں روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔