عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

 عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے کہا ہے کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

ضلعی سطح پر ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سننے کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوامی خدمت، شفافیت اور فوری رسائی کو یقینی بنانے کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر نگرانی روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں روزانہ صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک ڈپٹی کمشنر آفس میں سائلین کو بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل ہے جہاں ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت نہ صرف عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے ، بلکہ انصاف کی فراہمی اور ریلیف بھی موقع پر ممکن بنایا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں