ٹو بہ :گندم اگاؤمہم کے تحت کسانوں میں سبسڈی ڈرافٹس تقسیم

ٹو بہ :گندم اگاؤمہم کے تحت کسانوں میں سبسڈی ڈرافٹس تقسیم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے گندم اگاؤمہم کے تحت کسانوں میں سبسڈی ڈرافٹس تقسیم کر دیئے ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی خان، محکمہ زراعت کے افسران اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ضلعی آفس میں سبسڈی ڈرافٹس کی تقسیم کیلئے خصوصی کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر کے 1891 کسانوں کے سبسڈی ڈرافٹس متعلقہ تحصیل دفاتر کو موصول ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کی رقم فی ایکڑ 5ہزار روپے کے حساب سے زیادہ سے زیادہ 12 ایکڑ تک دی جا رہی ہے ، جس کی مجموعی مالیت 5ہزار سے 60ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے ، سبسڈی کی بروقت فراہمی سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کو عملی ریلیف ممکن ہوگا کیونکہ کسان ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں