اٹھارہ ہزاری: 1180 لٹر جعلی دودھ اور محلول برآمد، 3ملزم گرفتار
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اٹھارہ ہزاری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،جعلی و ملاوٹی دودھ تیاراور فروخت کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا، 3ملزم گرفتار، 1180 لٹر جعلی دودھ اور پاؤڈرملا محلول برآمد، تلف کرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز)عدنان حیدر کی سربراہی میں اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں کیں اور ہیڈ تریموں کے مقام پرجعلی و ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی جس سے 1000 لٹرسے زائد جعلی، ملاوٹی اور مضر صحت دودھ بر آمدکر لیا گیا ۔علاوہ ازیں رشیدپورکے نزدیک جعلی دودھ بنانے اور سپلائی کرنے والے یونٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے 180 لٹر جعلی دودھ نما گاڑھا محلول برآمد کر لیا گیا،مذکورہ جعلی دودھ نما محلول کو پاؤڈر، آئل، گلوکوز اور دیگر ممنوعہ اجزاءکی مدد سے تیار کیا گیا تھا اور اس سے سینکڑوں لٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا،جعلی دودھ بنانے اورسپلائی کرنے والے 3 ملزمان رمضان،نویداورحق نوازکو گرفتار کرا دیا گیا جبکہ جعلی دودھ کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل و دیگر سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا،برآمد جعلی 1180 لٹر دودھ اورمحلول موقع پر ہی تلف کروادیاگیا، ملزمان کے مقدمات درج کرواد یئے گئے ہیں ۔