کمالیہ :بارش میں ڈھابہ ہوٹل کی چھت گر گئی، 4افراد زخمی

کمالیہ :بارش میں ڈھابہ ہوٹل  کی چھت گر گئی، 4افراد زخمی

کمالیہ ،جکھڑ( نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر)کمالیہ میں بارش کے دوران ڈھابہ ہوٹل کی چھت گرنے سے 4افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

 1 کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں مل فتیانہ روڈ بائی پاس چوک پر واقع چائے کے ڈھابہ ہوٹل کی چھت تیز بارش کے سبب گر گئی جس کے ملبے تلے آکر 35سالہ محمد شہباز،18 سالہ علی حسن، 49 سالہ منظور اور55سالہ شعبان زخمی ہو گئے ،اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ، شہباز کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ منتقل کر دیا گیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں