شورکوٹ :شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کیلئے جامع اقدامات جاری
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو مؤثر بنانے کیلئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر میڈم شازیہ رحمن کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی شورکوٹ گلی محلوں کے گٹروں کی خصوصی صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ، صفائی مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ مون سون کے دوران نکاسی آب کا نظام مؤثر انداز میں کام کر سکے اس مہم میں عملہ نہ صرف گٹروں کی صفائی کر رہا ہے بلکہ بند لائنوں اور نکاسی کے دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کر کے فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عوام سے بھی گزارش ہے صفائی کے عمل میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، گندگی کو مقررہ مقامات پر ہی ٹھکانے لگائیں ،شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔