کمشنر کی واسا سمیت دیگر اداروں کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن میں بارشوں کے دوران شہری علاقوں کو فوری پانی سے صاف کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
کمشنر فیصل آباد مریم خان نے واسا، میونسپل کارپوریشنز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔کمشنر نے کہا ہے کہ منگل کی صبح سے جاری بارشوں کے پیش نظر تمام مشینری کو فنگشنل رکھا جائے اور کسی بھی مقام پر پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ۔ خاص طور پر نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ واسا تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز کا مکمل انتظام رکھیں تاکہ اگر بجلی بند ہو تو نکاسی آب متاثر نہ ہو۔ تمام ڈپٹی کمشنرز بارش کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔